اسلام آباد: (دنیا نیوز) سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں خصوصی ڈبل ڈیکر بس چلائی گئی جس میں بچوں بڑوں نے خوب موج مستی کی اور اسلام آباد کے سیاحتی مقامات سے محظوظ ہوئے۔
سڑکوں پر خواری نہ پبلک ٹرانسپورٹ کے دھکے، ایک ٹکٹ پر ڈبل ڈیکر بس پر دیکھی فیصل مسجد، لیک ویو پارک اور پاکستان مونومنٹ، شہر اقتدار کی خوبصورتی اور دلکش نظاروں پرسیاح فدا۔
سی ڈی اے کے ڈائریکٹر سپورٹس عامر شہزاد کا کہنا تھا کہ سیاحت کے فروغ سے پاکستان کے امیج کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈبل ڈیکر بس کے سفر سے ایک ہی ٹکٹ پر شہر اقتدار کے تمام اہم مقامات کی سیر ہوجاتی ہے جسے بچے بڑے سب انجوائے کرتے ہیں۔