کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن،(ن) لیگ اور پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد

Published On 28 September,2021 05:14 pm

لاہور:(دنیا نیوز)کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے حوالےسے الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے پانچوں وارڈز میں شکست کھانے والے امیدواروں کی درخواستیں مسترد کردیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے امیدواروں کی درخواستوں کو مسترد کیا۔

تحریک انصاف کے 3 جبکہ ن لیگ کے 2 امیدوار نے دوبارہ گنتی اور نتائج روکنے کی درخواستیں دائر کیں تھی جن میں وارڈ نمبر 4 سے پی ٹٰ آئی کے چوہدری اسلم، وارڈ نمبر 5 سے میجر( ر) جاوید ضمیر نے دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی تھی۔

ذرائع کے مطابق وارڈ نمبر 10 سے تحریک انصاف کے حاظ ابرار جبکہ ایک اور وارڈ سے (ن )لیگ کے ایوب بھٹی نے دوبارہ گنتی کی درخواست دے رکھی تھی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شہباز بھٹی نے وارڈ نمبر 6 سے دوبارہ گنتی کی درخواست دے رکھی ہے جبکہ درخوستگزاروں نے موقف اپنایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں بہت کم مارجن سے شکست ہوئی۔

واضح رہے کہ پانچوں امیدواروں نے الیکشن کمیشن میں درخواست دیتے ہوئے استدعا کی تھی کہ دوبارہ گنتی اور حتمی نتیجہ روکنے کا حکم دیا جائے۔
 

Advertisement