تازہ ترین
  • بریکنگ :- کوئٹہ اورلسبیلہ کےعلاوہ بلوچستان کے 32اضلاع میں بلدیاتی الیکشن
  • بریکنگ :- پولنگ شام 5بجےتک بغیرکسی وقفےکےجاری رہےگی
  • بریکنگ :- کوئٹہ:32اضلاع میں 5ہزار226پولنگ اسٹیشنزقائم
  • بریکنگ :- کوئٹہ:35لاکھ52ہزار298ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے
  • بریکنگ :- کوئٹہ:20لاکھ 6ہزار274مرداور15لاکھ46ہزار124خواتین ووٹرزہیں
  • بریکنگ :- کوئٹہ:2ہزار54پولنگ اسٹیشنزانتہائی حساس،ایک ہزار974حساس قرار
  • بریکنگ :- الیکشن میں16 ہزار195امیدوارمدمقابل،102 امیدواربلامقابلہ منتخب
  • بریکنگ :- کوئٹہ:پولنگ اسٹیشنزپرپولیس،لیویزاورایف سی کےجوان تعینات

پاکستان ڈنمارک سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

Published On 01 October,2021 07:59 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈنمارک سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، ڈنمارک ملک کے ساتھ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا فروغ چاہتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کی حالیہ صورتحال، انسانی بنیادوں پر امداد کے اقدامات میں تعاون و اشتراک پر بھی بات چیت کی گئی۔ ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے کامیاب انخلا آپریشن، خطے کے استحکام کی پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ تعاون بہتر بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈنمارک سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، یورپی ملک کے ساتھ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا فروغ چاہتے ہیں۔