نیب آرڈیننس پر تنقید کرنے والوں کو معافی مانگنی چاہیے: فرخ حبیب

Published On 07 October,2021 02:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ لوٹ مار ن لیگ کی قیادت کا محبوب مشغلہ رہا، اپوزیشن کی 34 شقوں میں این آر او تھا، نیب آرڈیننس پر تنقید کرنے والوں کو معافی مانگنی چاہیے، یہ لوگ نیب کو ناکام ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔

وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں پر نیب کے کیسز ہیں، مسلم لیگ ن کی قیادت نے منی لانڈرنگ کی اور بیرون ملک اثاثے بنائے، شہباز شریف پر 7 ارب روپے کا ٹی ٹیز کا کیس ہے، ان کے دونوں بیٹوں پر بھی نیب کیسز ہیں۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے پہلے قانون خاموش تھا، ان کی تقرری پر ہم نے آئین سے راستہ لیا، ہم نے چیئرمین نیب کی تقرری پر پارلیمان کو عزت دی، معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کیا، آپ کو اسکینڈل تو بہت نظر آتے ہیں مگر آپ سے نکمی اپوزیشن بھی کوئی نہیں دیکھی۔
 

Advertisement