لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آگیا یوتھ کونسلر کی عمر کی حد 25 سال سے بڑھا کر 32 سال کر دی گئی۔
25 سال کی عمر کی حد پر پاکستان تحریک انصاف کے یوتھ ونگ نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، پارٹی چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے وزیر بلدیات میاں محمود الرشید اور وزیر قانون راجہ بشارت سے بات کر کے عمر کی حد کو پارٹی آئین کے مطابق 32 سال کرنے کی تجویز دی۔
یاد رہے کہ میٹرو پولیٹن، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیز اور ٹاؤن کمیٹیز میں میں یوتھ کی مخصوص نشتیں رکھی گئی ہیں، ان سیٹوں پر پارٹی کے ووٹوں کے تناسب سے کونسلر منتخب ہوں گے۔