میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کب ہوگا؟

Published On 13 October,2021 04:19 pm

لاہور:(دنیا نیوز) انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کل جبکہ میٹرک کا 16اکتوبرکو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کااعلان کب ہوگا دنیا نیوز نے پتہ چلا لیا ہے،انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کا اعلان کل 14 اکتوبر شام 5 بجے کیا جائے گا جبکہ میٹرک کے رزلٹ کا اعلان 16 اکتوبر کو شام 5 بجے کیا جائے گا۔

وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گزشتہ روز پروموشن پالیسی کی منظوری دی تھی جبکہ وزیر اعلیٰ نے 48 گھنٹوں میں رزلٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعیم غوث نے کہا ہے کہ تمام بورڈز کو رزلٹ کے اعلانات کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں اور ہائیر ایجوکیشن نے رزلٹ اناؤنس کرنے کا کہہ دیا ہے۔

گزشتہ روز میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کے معاملے پر طلباکو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو 48گھنٹوں میں رزلٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

ذرائع کےمطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کے معاملے پروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گریس مارکس سے متعلق سمری کی منظوری دی تھی۔

صوبائی کابینہ نے بھی سر کولیشن کے ذریعے گریس مارکس دینے اور رزلٹ کے اعلان سے متعلق پالیسی کی منظوری دی تھی جبکہ پنجاب بورڈز کی جانب سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ جماعت کا رزلٹ تیار کرلیا گیا تھا، صرف کابینہ سے پالیسی کی منظوری کا انتظار تھا۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب سید جاوید اقبال بخاری کے مطابق کوررونا کے باعث کچھ بچوں کو گریس مارکس دینے سے متعلق پالیسی بنائی گئی تھی،ہماری ڈیڈ لائن ہے کہ ہر صورت 16اکتوبر سے پہلے پہلے رزلٹ کا اعلان کردیا جائے۔
 

Advertisement