لاہور: (دنیا نیوز) جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے مشن کے تحت گورنر پنجاب چودھری سرور بیلیجیئم کے بعد ہنگری پہنچ گئے۔ ہنگری سے تعلق رکھنے والے یورپی پارلیمنٹ کے ارکان اور ہنگری حکومت کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
گورنر پنجاب چودھری سرور کا ہنگری ائیرپورٹ پہنچنے پر پاکستانی سفیر اعجاز احمد اور ہنگری فارن آفس کے حکام نے استقبال کیا۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور ہنگری میں مختلف سرکاری حکام اور ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کریں گے۔ گورنر پنجاب ہنگری کے رکن یورپی پارلیمنٹ ارنو سکالر بیروس سے ملاقات کریں گے۔
گورنر پنجاب اسٹیٹ سیکرٹری فار ایڈ ٹرسٹن ازبے سے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کریں گے۔ چودھری سرور منسٹر اف پرائم منسٹر آفس جارج لے گلواز سے بھی ملاقات کریں گے۔ گور نرپنجاب جی ایس پی پلس اور دیگر معاملات پر ہنگری کے حکام اور ارکان پارلیمنٹ کو پاکستانی موقف سے آگاہ کریں گے۔ ملاقاتوں میں پاکستان اور ہنگری کے باہمی تعلقات پر بھی بات چیت ہوگی۔
چودھری سرور ہنگری کے بعد اٹلی جائیں گے۔ اٹلی میں بھی گورنر پنجاب کی مختلف ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں شیڈول کر دی گئیں۔