اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کلب میں آج رات سے کسی بھی قسم کی شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پہلے سے طے شدہ تمام تقریبات کو منسوخ کردیا گیا ہے، صارفین کو دس دنوں میں ان کی رقوم واپس کر دینے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں، اسی طرح مارکی مالکان کو بھی ان کے سیکیورٹی ڈپازٹ واپس کردئیے جائیں گے، بشرط یہ کہ ان کی طرف کوئی واجبات بقایا نہ ہوں۔