اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقتصادی اصلاحات کے نتیجے میں ملک بھی معاشی بہتری آرہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے معروف صنعت کار عقیل کریم ڈھیڈی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملکی معاشی صورتحال پر گفتگو کی گئی، اس ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم نے بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ترقی کی اہمیت پر زور دیا جبکہ عقیل کریم ڈھیڈی نے ملک میں معاشی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں دیر پا معاشی استحکام کے لئے کوشاں ہیں، کورونا کے باوجود ملک میں اقتصادی اصلاحات کامیاب رہی، معاشی اصلاحات کے نتیجے میں ملک بھی معاشی بہتری آرہی ہے۔