لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے روزگار کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پالیسیوں کی وجہ سےملک میں غربت میں کمی آرہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ ورلڈ بینک کے تخمینے کے مطابق پاکستان میں غربت میں کمی ہوئی ہے، 2011ء میں عالمی بینک کی غربت کی لکیرکا یومیہ پیمانہ 1.90ڈالر تھا۔ رواں مالی سال غربت کی شرح 4.8 فیصد ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ مالی سال میں 5.3 فیصد تھی، پاکستان میں غربت میں بتدریج کمی آرہی ہے اور مالی سال2022-23 میں غربت کی شرح 4فیصد رہ جائےگی۔
Acc to World Bank estimates based on int poverty line of $1.90 PPP 2011 per day, poverty incidence has fallen to 4.8% in FY21 from 5.3% in FY20; & is expected to continue downwards to 4.0% by FY23. This is result of our policies of productivity-led growth to create employment.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 29, 2021
ان کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں غربت میں کمی آرہی ہے حکومتی پالیسی میں پیداوار اور روزگار میں اضافہ اولین ترجیح ہے۔