پشاور ہائیکورٹ: نیبر ہوڈ اور ویلیج کونسل الیکشن جماعتی بنیادوں پر کرانے کا حکم

Published On 02 November,2021 12:05 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ الیکشن کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے نیبر ہوڈ اور ویلیج کونسل الیکشن جماعتی بنیادوں پر کرانے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق دائر درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ مختصر فیصلہ جسٹس ارشد علی نے سنایا۔ عدالت نے نیبر ہوڈ اور ویلج کونسل الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کو غیر آئینی قرار دے دیا، فیصلے میں عدالت نے الیکشن کمیشن کو نیبرہوڈ اور ویلیج کونسل انتخابات جماعتوں بنیادوں پر کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو جماعتی بنیادوں پر الیکشن کرانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔ لوکل گورنمنٹ الیکشن کے خلاف اکرام خان درانی، عنایت اللہ خان، خوشد خان، مشتاق احمد خان، حمایت اللہ مایار نے درخواست دائر کر رکھی تھی۔
 

Advertisement