پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے تورغر میں متعدد منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے ضلع تور غر کا ایک روزہ دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے ریسکیو 1122 اسٹیشن کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا، منصوبہ ساڑھے 6 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ نے گوریارڈ تا دندا جپیت روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا، 9 کلومیٹر سڑک 9 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائیگا۔
محمود خان نے شگئی تا کالش سڑک کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا۔ 11 کلو میٹر سڑک ساڑھے 9 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے مداخیل کو بجلی کی فراہمی کا افتتاح کیا۔ منصوبہ 12 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی پولیس لائن جدبا میں یادگار شہداء پر حاضری، پھول چڑھائے۔ وزیراعلیٰ نے سانحہ جٹکہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی۔