اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں ریسکیو 1122 سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، اسی ماہ سروس کا آغاز کیا جائے گا۔
وزارت داخلہ کے مطابق پنجاب کی طرز پر اسلام آباد میں ریسکیو 1122 کا آغاز کیا جارہا ہے، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 میں فائر سروس، ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی سروسز شامل ہوگی.ریسکیو 1122 سروس کا آغاز اِسی ماہ کیا جائے گا۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 سروس میں ابتدائی طور پر 20 گاڑیاں شامل ہونگی. دوسرے مرحلے میں گاڑیوں کی تعداد کو بڑھا کر 40 کیا جائے گا. دارالحکومت اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہائی رایز عمارتیں بننے سے ایمرجنسی سروسز پر مزید بوجھ آئے گا۔فائر سروس اور دیگر ایمرجنسی سروسز کو اپ گریڈ کرنے کی فوری ضرورت ہے۔
وزیر داخلہ نے دورے کے دوران آگ بجھانے اور ایمرجنسی ہینڈلنگ اور مشقوں کا معائنہ بھی کیا۔