اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ حالیہ بحران میں میڈیا نے ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کیا، وزارت اطلاعات کی طرف سے میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر میڈیا ایسے بحرانوں میں ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کرے تو حکومتوں کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے، سچ ذمہ داری کے ساتھ بیان کرنا ہی صحافت ہے۔