اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نئے نیب آرڈیننس کا اطلاق حکومت کی چوری پر نہیں ہوتا، کہہ دیں آرڈیننس کا اطلاق صرف نون لیگ پر ہوگا، چیئرمین نیب تاحیات ہوں گے، ہٹانےکا اختیار صدر کو مل گیا۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جتنی بھی چوری کرلے وہ معاف ہے، عوام کو دکھائیں ن لیگ نے کیا کرپشن کی، موجودہ حکومت کی کرپشن عوام کے گھر تک جا پہنچی، 120 روپے فی کلو چینی میں سے 70 روپے عمران خان اور ان کے وزراء کی جبیب میں جا رہے ہیں، براڈ شیٹ میں کس نے کس کو پیسے دیئے کوئی نہیں جانتا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب کے پراسیکیوٹر اور ملازمین کٹہرے میں کھڑے ہونگے، یہ صرف ایک آرڈیننس کی مار ہیں۔