لاہور:(ویب ڈیسک)ٹی 20ورلڈ کپ کے پانچویں بار سیمی فائنل میں داخل ہونے والی قومی ٹیم کو نمیبیا کے خلاف میچ میں کامیابی کے بعد وزیراعظم،صدر مملکت سمیت مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔
میگا ایونٹ میں پاکستان نے نمیبیا کو 45رنز سے شکست دیکر مسلسل چوتھی کامیابی کے بعد سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت سیاسی شخصیات اور کرکٹرز کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان
گرین شرٹس کی کامیابی پر وزیراعظم عمران خان نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور مسلسل چوتھی فتح حاصل کی۔
صدر مملکت
پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی نے قومی ٹیم کی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان،بابر اعظم اور محمد حفیظ کی شاندار بیٹںگ کی تعریف کی۔
فواد چودھری
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے شاندار کرکٹ کھیلنے پر محمد رضوان اور بابر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
فرخ حبیب
وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح مبارک ہو۔
فہمیدہ مرزا
قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے لیے نیک خواہشات، انشاء اللہ پاکستان ٹیم کپ جیت کر آئے گی۔
کرکٹرز کی مبارکباد
Congratulations team Pakistan wonderful batting @iMRizwanPak @babarazam258 & @MHafeez22 #PAKvsNAM Proud of you all….hard luck Namibia #WCT20
— Kamran Akmal (@KamiAkmal23) November 2, 2021
Congratulations team Pakistan. Hoping to stay unbeatable till the end insha Allah. Great team efforts #PAKvsNAM #PakistanZindabad
— Junaid khan 83 (@JunaidkhanREAL) November 2, 2021