آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات

Published On 10 November,2021 04:36 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سیکیورٹی،افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمیناراکی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ تعاون پربھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

یورپی یونین سفیر نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا اورعلاقائی استحکام کے لیے بھی پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سفیر نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعلقات اور تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
 

Advertisement