بختاور نے بیٹے کی ایک اور نئی تصویر شیئر کر دی

Published On 11 November,2021 05:56 pm

لاہور: (دنتیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی بڑی بہن بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے میر حاکم محمود چودھری کی پیدائش کو ایک ماہ مکمل ہونے پر نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی 31 سالہ بختاور بھٹو زرداری 29 جنوری کو بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چودھری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور کے ہاں بیٹے کی پیدائش

نکاح کی تقریب میں بھٹو و زرداری خاندان اور محمود چودھری کے رشتے دار شریک ہوئے، اس موقع پر بلاول ہاؤس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ان کی شادی کی تقریبات 4 دن قبل 25 جنوری سے ان کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر شروع ہوئی تھیں اور تقریبات کا آغاز محفل میلاد سے کیا گیا تھا۔

خیال رہے 10 اکتوبر کو بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی ، بختاور نے بیٹے کی پیدائش کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کرتے ہوئے بیٹے کی ولادت پر اللہ کا شکر ادا کیا تھا۔

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے میر حاکم محمود چودھری کی نئی تصویر شیئر کردی۔

بختاور بھٹو نے انسٹا گرام پبیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام میں لکھا کہ ماشاءاللّہ! میرا بیٹا ایک ماہ کا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بختاور نے بیٹے کا نام مرحوم ماموں اور دادا کے نام پر رکھ دیا

اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے میر حاکم محمود چودھری کی پیدائش کے ایک ہفتے بعد کی تصویر شیئر کی تھی۔

واضح رہے کہ بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے بیٹے کے نام کا اعلان کرتے ہوئے پیغام میں کہا تھا کہ اپنے بیٹے کا نام میر حاکم محمودچودھری رکھا ہے، بیٹے کا نام میرے مرحوم ماموں ‘میر’ اور میرے دادا ‘حاکم علی زرداری’ کے ناموں پر رکھا گیا ہے۔
 

Advertisement