بختاور نے بیٹے کا نام مرحوم ماموں اور دادا کے نام پر رکھ دیا

Published On 18 October,2021 05:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو اور انکے شوہر نے اپنے نومولود بچے کا نام اپنے مرحوم دادا اور ماموں کے نام سے رکھا ہے۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو کے دادا اور آصف علی زرداری کے والد کا نام حاکم زرداری تھا، جبکہ بختاور بھٹو کے ماموں اور بے نظیر بھٹو کے بھائی اپنے نام کے ساتھ میر لکھا کرتے تھے، جبکہ بختاور کے شوہر کا نام محمود چودھری ہے، اس لئے بچے کا نام میر حاکم محمود چودھری رکھا گیا ہے۔

بختاور کے ہاں بیٹے کی پیدائش رواں ماہ 11 اکتوبر کو ہوئی تھی جس کی تصدیق خود بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کی تھی۔

سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹوزرداری نے بیٹے کا نام ’میر حاکم محمود چودھری‘ رکھ دیا جسے انہوں نے انسٹا گرام اورٹویٹر پوسٹ پر شیئر کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ بیٹے ’ میر حاکم‘ کا نام میرے مرحوم ماموں کی نسبت سے میر اور دادا کی نسبت سے حاکم رکھا گیا ہے جبکہ محمود چوہدری نے انسٹاگرام اسٹوری میں بیٹے کا نام میرحاکم لکھا ہے، بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی ولادت رواں ماہ کی 10 تاریخ کو ہوئی تھی۔
 

Advertisement