لاہور: (دنیا نیوز) حسان خاور نے کہا ہے کہ فوٹو شوٹ گورننس ماڈل لوگوں کو کھانا کھلانے میں کیوں ناکام رہا ؟ اسحاق ڈار کی ڈالر کو مصنوعی طور پر رکھنے کی پالیسی نے مقامی فوڈ انڈسٹری کو کیسے تباہ کیا۔
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی مہنگائی کی حالیہ لہر کے باوجود پاکستان کی بھوک کے مسئلے کو حل کرنے میں بہترین کارکردگی ہے، لیکن مسلم لیگ نے اپنی حکومت میں پاکستانیوں کو بھوکا کیوں رہنے دیا ؟ بھوک کے عالمی انڈیکس میں پاکستان کا درجہ 2016 میں 107 جبکہ 2021 میں 92 ہے، یہ دونوں حکومتوں کا 3 سال کا موازنہ ہے۔
حسان خاور کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی سستی روٹی کا اثر ہمیں کیوں نظر نہیں آیا ؟ انہوں نے کہا کہ چینی اور گندم پر سبسڈی اور احساس راشن ہمیں اور اوپر لے جائیں گی، لیکن مسلم لیگ نے اپنی حکومت میں پاکستانیوں کو بھوکا کیوں رہنے دیا ؟۔