اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات عمران خان یا تحریک انصاف کا ایجنڈا نہی، یہ ایک قومی ایجنڈا ہے۔
چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کیلئے آگے بڑھیں، سیاسی نظام کی بہت بڑی کامیابی ہو گی۔ ایسا انتخابی نظام ترتیب دیا جائے جس کے تحت تمام قیادت انتخابی نتائج پر اعتماد کرے۔
انتخابی اصلاحات عمران خان یا تحریک انصاف کا ایجنڈا نہیں ہے یہ ایک قومی ایجنڈا ہے، تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کیلئے آگے بڑھیں سیاسی نظام کی بہت بڑی کامیابی ہو گی اگر ایسا انتخابی نظام ترتیب دیا جائے جس کے تحت تمام قیادت انتخابی نتائج پر اعتماد کرے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 14, 2021
قبل ازیں ان کا اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سیاسی لاوارثوں کا ٹولہ ہے، اس کا کام عوام کو صرف دھوکہ دینا ہے۔ پی ڈی ایم اور مولانا فضل الرحمان پے درپے ناکامیوں کے بعد اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں۔ لانگ مارچ ہو، شارٹ مارچ یا کوئیک مارچ، ہمیں ان مارچوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔