ملک میں کورونا کی شدت میں کمی، 6 افراد جان سے گئے، 216 نئے مریض رپورٹ

Published On 16 November,2021 08:50 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 618 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 92 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 216 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار 965، سندھ میں 4 لاکھ 73 ہزار 250، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 190، بلوچستان میں 33 ہزار 408، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 401، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 364 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 514 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 14 لاکھ 52 ہزار 460 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 435 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 28 ہزار 848 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 101 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 618 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 980، سندھ میں 7 ہزار 604، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 801، اسلام آباد میں 948، بلوچستان میں 358، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement