محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں آج موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

Published On 16 November,2021 09:08 am

لاہور: (دنیا نیوز) موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج ملک بھر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج ملک بھر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹے میں پنجاب، خیبرپختونخوا میں موسم سرد رہے گا۔ گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم سرد ر ہنے کی توقع ہے۔

 

Advertisement