کراچی: (دنیا نیوز) ڈی جی رینجرز سندھ نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کا دورہ کیا اور اپنے خطاب میں نوجوان طلبا کو قیمتی اثاثہ قرار دیا۔
ڈی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کا دورہ کیا، اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول ، انتظامیہ اور طلبا نے ان کا استقبال کیا۔ ڈی جی رینجرز نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشرے میں صحت مندانہ رجحانات کے فروغ کے لیے مثبت معاشرتی رویوں کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ طب کا شعبہ نہایت مقدس ہے اور اس سے وابستہ افراد کی خدمات قابل تحسین ہیں۔