ملک کے اکثر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

Published On 19 November,2021 09:33 am

لاہور: (دنیا نیوز) موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم سرد ر ہنے کی پیشگوئی ہے۔
 

Advertisement