خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کی توقع: محکمہ موسمیات

Published On 17 November,2021 09:13 am

لاہور: (دنیا نیوز) موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج ملک کے اکثر علاقوں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ اسلام آباد، کشمیر اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم سرد رہنے کی پیشگوئی ہے۔