کبھی کسی کا بُرا نہیں چاہا: سہیل اصغر کا آخری آڈیو پیغام

Published On 16 November,2021 09:27 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) دو روز قبل انتقال کر جانے والے پاکستان کے لیجنڈری اداکار سہیل اصغر کا آخری آڈیو پیغام سامنے آگیا۔ بی بی سی کی جانب سے سہیل اصغر کا آخری آڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جوکہ اُنہوں نے اپنے بیمار دوست نور الحسن کو بھیجا تھا۔

آڈیو پیغام میں سہیل اصغر کو اپنے بیمار دوست سے کہتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے کہ ‘بیمار کی دُعا، بیمار کو لگتی ہے۔ سہیل اصغر نے کہا کہ ‘میرا رب بیٹھے بِٹھائے اپنی آزمائش بھیج دیتا ہے لیکن شکر الحمد اللہ کہ میرے رب نے کبھی میرا ہاتھ نہیں چھوڑا، ہر آزمائش میں میرا ہاتھ تھام کر رکھا۔

سہیل اصغر نے کہا کہ ‘نہ جانے ہم ایسا کیا کر بیٹھے کہ اللہ تعالیٰ کو اتنے پیارے ہوگئے، کہتے ہیں کہ جو بندہ اللہ کو عزیز ہوتا ہے، آزمائش بھی اُسی کو دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘میرا رب بہتر جانتا ہے کہ میں نے کبھی کسی کا بُرا نہیں چاہا، ہر ایک کیلئے اچھا سوچا اور اچھا چاہا۔
 

Advertisement