لاہور: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان، عوام اور اس کے منتخب وزیراعظم نواز شریف کے خلاف گھناونی سازش اور اس میں ملوث کردار ایک ایک کر کے بے نقاب ہو رہے ہیں۔
مرکزی ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سابق چیف جج گلگت بلتستان کا مصدقہ حلف نامہ اس مذموم جرم کے خلاف گواہی ہے، نواز شریف اور مریم نواز کی بے گناہی روز روشن کی طرح عیاں ہوگئی، سازشی کرداروں کو کٹہرے میں لایاجائے، سزائیں دی جائیں، بے گناہوں کو بلا تاخیر انصاف دیا جائے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ سازش صرف نواز شریف کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان اور پاکستان کے عوام کے خلاف ہوئی۔