کراچی: (دنیا نیوز) سندھ اسمبلی نے کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی ۔اپوزیشن نے ناظم جوکھیو اور فہمیدہ سیال کے قتل سے متعلق قرار داد لانے کی کوشش کی، اجازت نہ ملنےپر شور شرابہ کیا اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا اور نعرے بازی کی۔
ڈپٹی سیپکر ریحانہ لغاری کی صدارت میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا،پیپلز پارٹی کے رکن قاسم سراج سومرو نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کیخلافقرارداد ایوان میں پیش کی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
اسی دوران اپوزیشن نے ناظم جوکھیو اور فہمیدہ سیال کے قتل سے متعلق قرار داد لانے کی کوشش کی، تاہم ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے اجازت نہ ملی۔ جس پر اپوزیشن نے شور شرابہ شروع کردیا ۔۔
ملک میں بڑھتے ہوئے گیس بحران پر صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے سندھ اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ حکمران نااہل ہیں اگر ان سے معاملہ نہیں سنبھلتا ہے تو سوئی سدرن ہمارے حوالے کردیں
ایوان میں اپوزیشن رکن کے توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر تعلیم سردار کا کہنا تھا اساتذہ کی بھرتیاں میرٹ پر ہورہی ہیں، اسپیکر نے اجلاس پیر کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا۔