کراچی :(دنیا نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان نے طیارے کو جلسہ گاہ بنادیااور پارٹی کے نعرے لگاتے رہے۔
کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے دلچسپ کام کیا گیا اورطیارے کو جلسہ گاہ بنادیا گیا،کپتان کو جیالوں کےنعرے پسند نہیں آئےاور ایئر ٹریفک کنٹرولر کے ذریعے اے ایس ایف حکام سے کارکنان کو چپ کرایا ۔
پشاور سے کراچی واپسی پر نجی ایئرلائن کی پروازمیں جیالوں نے نعرے بازی کی جبکہ دیگر مسافروں کی شکایت پر کپتان نے ایکشن لیتے ہوئے کراچی لینڈنگ سے قبل ائیرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا ۔
ذرائع کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر نے معاملے پر اے ایس ایف کو طلب کیا،اے ایس ایف نےکراچی ائیرپورٹ پہنچنے پر کارکنان سے طیارے میں نعرےبازی سے متعلق معلومات لیں جبکہ دیگر مسافروں نے اس عمل کی شکایت کی ہے۔
دوسری جانب جیالوں نے کراچی پہنچتے ہی ایک بار پھر پارٹی نعروں سے ائیرپورٹ احاطے کو سر پر اٹھایا، تاہم ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔