لاہور: (دنیا نیوز) لاہور بادامی باغ میں سکریپ گودام میں ٹینکی پھٹنے کا واقعہ، دو زخمی افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے۔
افسوس ناک واقعہ بادامی باغ کے علاقے النور روڈ حفیظ کانٹا کے قریب پیش آیا، جہاں پر اسکریپ گودام میں ٹینکی کو کاٹا جا رہا تھا کہ گیس بھرنے کے باعث ٹینکی پھٹ گئی۔
ٹینکی پھٹنے سے دو افراد زخمی ہو گئے، جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دونوں افراد جاں بحق ہو گئے۔