ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، ووٹر موبائل فون پولنگ بوتھ کے اندر لے گیا

Published On 05 December,2021 03:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) این اے 133 ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دی گئیں، ووٹر موبائل فون لے کر پولنگ بوتھ میں داخل ہو گیا۔

این اے 133 ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں بھی دیکھنے میں آئیں، پیپلز پارٹی کا ووٹر موبائل لیکر پولنگ بوتھ میں داخل ہوا، بیلٹ پیپر پر پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان تیر پر ٹھپہ لگایا اور دیدہ دلیری سے اپنی سیلفی بھی بنالی۔

ضمنی الیکشن میں مجموعی طور پر 11امیدوار میدان میں ہیں، ن لیگ کی شائستہ پرویز اور پیپلز پارٹی کے اسلم گل میں کڑا مقابلہ متوقع ہے۔ پی ٹی آئی امیدوار جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے تھے، نشست ن لیگ کے پرویز ملک کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

 

 

Advertisement