بحرین کیساتھ مضبوط دفاعی اور معاشی تعلقات ترجیح ہیں:آرمی چیف

Published On 07 December,2021 07:10 pm

راولپنڈی:(دنیا نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان بحرین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، مضبوط دفاعی، سفارتی اور معاشی تعلقات ہماری ترجیح ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) میں سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین کی کنگ حماد یونیورسٹی ہاسپٹل کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ہیلتھ کیئر کے امور پر بات کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان کی کوویڈ19 کے جامع خاتمہ کے حوالے سے کمٹمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 

Advertisement