لاہور: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا نواز شریف کے بارے میں بیان افسوس ناک ہے۔
اپنے بیان میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب آپ جانتے ہیں کہ نواز شریف کو کن حالات میں بیرون ملک جانا پڑا، ہمیں ایسے ریمارکس سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی ہمیشہ سے ناقابل تردید رہی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ لاہور میں ضمنی انتخاب کے بعد سے پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی مقامی قیادت کے بعد کشیدگی مرکزی قیادت تک جاتی دکھائی دے رہی ہے جس کی تازہ مثال شہباز شریف اور آصف زرداری کے حالیہ بیانات ہیں۔ نو ن لیگ لاہو رمیں جیت کے بعد خانیوال ضمنی الیکشن کی جیت کے لیے متحرک ہوگئی ہے،حمزہ شہباز خانیوال ضمنی الیکشن میں جیت کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے لیگی رہنماوں کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔