شہباز شریف اورحمزہ سمیت ملزمان کیخلاف 16 ارب منی لانڈرنگ کا چالان جمع

Published On 13 December,2021 01:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے شہباز شریف ، ان کے بیٹےحمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔

بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے چالان بینکنگ جرائم کورٹ میں جمع کرایا جس میں شہباز شریف اور حمزہ شہبازکو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کا چالان سات والیمز پر مشتمل ہے جس میں 100 گواہوں کی لسٹ بھی جمع کروائی گئی ہے۔

شہباز شریف اور حمزہ کے خلاف 100 گواہ عدالت میں گواہی دیں گے ،چالان میں شہباز شریف فیملی کے بے نامی داروں اور سہولت کاروں کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے، سلمان شہباز سمیت تین ملزمان اس مقدمے میں اشتہاری ہو چکے ہیں۔