کالے قانون کی حمایت میں کالے کرتوت والے لوگ متحد ہوچکے ہیں: حلیم عادل شیخ

Published On 13 December,2021 08:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کالے قانون کی حمایت میں کالے کرتوت والے لوگ متحد ہوچکے ہیں، سندھ کی عوام کالا قانون پی پی کے غلاموں کے منہ پر مار کے رد کرچکی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ بلاول نے بھٹو اور بے نظیر شہید کی جماعت کو آج دفن کردیا ہے، مارشل لا ایڈمنسٹریٹر کے پیروکار ابھی تک اس دور میں موجود ہیں، کراچی پر ان پڑھ، جااہل اور وزراء کا قبضہ ہونے نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی کی سویلین ڈکٹیٹرشپ میں مراد علی شاہ شیخ مجیب کا کردار ادا کررہے ہیں، عوامی اور متحدہ سیاسی جدوجہد سے جیالوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، جعلی پرچی چیئرمین اپنی حکومت کے ناپاک ارادوں کو شیلٹر دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی کی شکل میں موجود ناسور ملک کے لیے دیمک بنتا جارہا ہے، کراچی کی عوام کے لیے سہولیات دیکھ کر پی پی کا غصہ جائز ہے، نوابشاہ کے ٹھگ کراچی کو بھی لاڑکانہ بنانا چاہتے ہیں، سندھ کی عوام پی پی کے خلاف بھرپور جدوجہد اور بل کے خلاف مزاحمت کے لیے تیار ہے۔
 

Advertisement