کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سیاسی جماعت نہیں، وڈیروں کا گینگ ہے، عوام ان کے چنگل میں پھنسے ہیں، اندرون سندھ کا ہر شہر بھوک اور افلاس کا منظرپیش کر رہا، پی پی اپنےمفادات کیلئےغریبوں کےحقوق پرڈاکا ڈالتی ہے۔ بلدیاتی قانون کالا قانون ہے جس کے زریعے مظلوموں کی حق تلفی ہے۔
بہادر آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے کی جانے والی تنقید کے بعد رد عمل دیتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے مزید کہا کہ آپ اکثریت اور اقلیت کی بات کرتے ہیں ، مشرقی پاکستان میں شیخ مجیب کی اکثریت تھی، آپ کے بڑوں نے کیوں تسلیم نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مظلوم کے حقوق کے لیے جدوجہدکرتے رہیں گے، پیپلزپارٹی نمائندہ جماعت نہیں وڈیروں کاگینگ ہے، مظلوم ہاریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتا ہے، یہ گینگ لاڑکانہ، سکھر، سہیون دیگر شہروں میں بھی ہاریوں کو دو وقت کا کھانا نہیں ملتا، وڈیرہ گینگ سندھ پرمسلط ہے۔ بلدیاتی قانون کالا قانون ہے جس کے زریعے مظلوموں کی حق تلفی ہے۔ یہ کالا قانون پورے سندھ کے سیاسی جماعتوں نے مسترد کیا، ایم کیو ایم سندھ کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشترکہ طور پر عملی جدوجہد کر رہی ہے۔ جناح ہسپتال کو سندھ حکومت فنڈز نہیں دے رہی، اسے پرائیویٹ سیکٹر چلا رہا ہے، پرائیویٹ سیکٹر کے لوگ اسی شہر سے تعلق رکھتے ہیں جو جناح ہسپتال چلا رہے ہیں۔