کراچی: تیز رفتار کار بے قابو ہوکر الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، ایک بچی زخمی

Published On 19 December,2021 02:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے پنجاب چورنگی پرکار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی، کار کی زد میں آکر 3 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے میں ایک بچی زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کار خاتون چلا رہی تھی، کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی، کار کی زد میں آ کر ایک راہگیر خاتون اور موٹر سائیکل دو سواروں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔

زخمی ہونے والی بچی خاتون کے ہمراہ تھی، حادثے میں جاں بحق افراد اور زخمی بچی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
 

Advertisement