ٹوبہ ٹیک سنگھ: سکول وین دھند کے باعث ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، 9 افراد زخمی

Published On 15 December,2021 11:23 am

ٹوبہ ٹیک سنگھ: (دنیا نیوز) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سکول وین دھند کے باعث ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثے میں طلبا سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ گوجرہ ٹوبہ روڈپر پیش آیا جہاں سکول وین سڑک کنارے کھڑی ٹرالی سے ٹکرا گئی، ریسکیو اہلکاروں نے ز خمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ حادثہ کی وجہ شدید دھند بنی جس نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔