ایشیائی ترقیاتی بینک نے پنجاب میں آبپاشی منصوبوں کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

Published On 14 December,2021 11:23 am

کراچی: (دنیا نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے صوبہ پنجاب میں آبپاشی کے منصوبوں کے لئے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

مستقبل میں غذائی قلت پر قابو پانے، زرعی پیداوار بڑھانے کی خاطر ایشیائی ترقیاتی بینک نے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے، قرض کی یہ رقم آبپاشی کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ منصوبے کے تحت پنجاب کی 7 لاکھ 4 ہزار ایکٹر زمین کو سیراب کیا جائے گا۔ پنجاب کے وہ اضلاع جہاں آبپاشی کے منصوبے شروع کیے جائیں گے، ان میں بکھر، جھنگ، خوشاب، لیہ اور مظفرگڑ شامل ہیں۔

پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک کا 1960 سے ممبر ہے اور اب تک بینک پاکستان کی معاشی ترقی، انفرااسٹریکچر، توانائی اور غذائی قلت کے مختلف منصوبوں کے لئے 36 ارب ڈالر کے معاہدے کرچکا ہے۔