لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گیس کا بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتا جا رہا ہے، عوام حکومت کی نااہلی، کرپشن اور بدانتظامی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے مزید کہا کہ صنعت بھی گیس بحران کی وجہ سے شدید متاثر ہو رہی ہے۔ بدترین حالات کے باوجود حکمرانوں کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔ شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کی درخواست واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بجلی کی قیمت بڑھا کر بھی گردشی قرض کم نہیں کرسکی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتیں بڑھانا مسئلے کا حل نہیں، عوام اور معیشت کے مسائل مزید نہ بڑھائے جائیں۔