اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے اسحاق ڈارکیخلاف درخواست عدم پیروی پرخارج کردی، بطور سینیٹر ممبر شپ کا نوٹیفکیشن روکنےکا حکم امتناع بھی ختم ہو گیا۔
چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اسحاق ڈارکی سینیٹ رکنیت سے متعلق کیس کی سماعت کی ، جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ درخواستگزار نوازش پیرزادہ گزشتہ سماعت پربھی پیش نہیں ہوئے تھے۔ اسحاق ڈارکوعدالت نے طلب کیا تھا لیکن وہ بھی پیش نہیں ہوئے۔
اسحاق ڈارکے وکیل نے موقف اپنایا کہ اسحاق ڈاربیمار ہیں اوربیرون ملک مقیم ہیں ، عدالت نے اسحاق ڈارکیخلاف درخواست عدم پیروی پرخارج کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکم امتناع ختم ہونے پراسحاق ڈارکی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی اسحاق ڈارپرنئے آرڈیننس کا اطلاق ہوجائے گا جنہیں ساٹھ روزمیں پاکستان آکرحلف نہ لینے پر نشست خالی تصورہوگی۔