اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر کردہ درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی گئی۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے وزیراعظم کے خلاف درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار عبدالوہاب بلوچ نے موقف اختیار کر رکھا تھا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو چھپایا لہذا وہ صادق و امین نہیں رہے۔
دوران سماعت نا اہلی کی درخواست واپس لینے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔