پشاور: (دنیا نیوز) گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں برفباری نے جاڑے کی شدت بڑھا دی۔ کئی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔
گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں برفباری نے جاڑے کی شدت بڑھا دی۔ سکردو، شگر، ہنزہ میں آسمان سے گرتی برف نے موسم حسین بنا دیا۔ شدید برفباری سے بلند ترین سیاحتی مقام دیوسائی ٹاپ تک سیاحوں کی رسائی بند ہوگئی۔ سوات، کالام اور مالم جبہ میں بھی برف باری سے نظارے حسین ہوگئے۔
لاہور میں صبح کے وقت بوندا باندی ہوئی۔ موسم کا حال بتانے والوں نے کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی۔