وزیراعظم کا پشاورکا دورہ خالصتاً سرکاری نوعیت کا ہے، جس پر پابندی نہیں: کامران بنگش

Published On 08 December,2021 03:25 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا پشاورکا دورہ خالصتاً سرکاری نوعیت کا ہے، جس پر پابندی نہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ پشاور کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے نوٹس سے متعلق صوبائی وزیر کامران بنگش کا کہنا ہے کہ دورہ امور مملکت نمٹانے کا حصہ ہے، وزیراعظم کسی انتخابی یا عوامی اجتماع میں شرکت نہیں کر رہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، جس کا احترام کرتے ہیں، وزیراعظم کا فلاحی پروگرام پاکستان کے غریب عوام کے لئے ہے۔
 

Advertisement