سیالکوٹ واقعے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا: شاہ محمود

Published On 04 December,2021 02:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، سری لنکن حکومت کے ذریعے مقتول کے اہلخانہ سے رابطہ کیا ہے، سیالکوٹ واقعہ باعث ندامت اور افسوسناک ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم خود سیالکوٹ واقعہ کی تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں، آئی ایس پی آر کی بھی سیالکوٹ واقعہ پر مذمت آئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے سیالکوٹ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا، سری لنکن وزیر خارجہ سے رابطہ ہوا ہے وہ سفرمیں ہیں، آج سری لنکن وزیر خارجہ سے بات ہو جائے گی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان مسئلے پر عالمی اتفاق رائے پیدا کرنا چاہتے ہیں، ورلڈ بینک اور دیگر اہم اداروں کے نمائندوں کو بھی دعوت دی ہے، افغانستان کے ہمسایہ ممالک کو خطے کے حوالے سے پریشانی لاحق ہے، افغانستان کے ہمسائیوں پر مشتمل فورم بنانے میں کامیابی ملی، افغستان کے حوالے سے پاکستان کے کردار کی دنیا معترف ہے، افغان بھائیوں کی مدد کیلئے بھارت کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہیں۔
 

Advertisement