وزیراعظم کا بنی گالہ سے گزرتے ہوئے کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ، کرکٹ کھیلتے لڑکوں سے ملاقات

Published On 07 December,2021 12:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے بنی گالہ سے گزرتے ہوئے کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کرکٹ کھیلتے لڑکوں سے ملاقات بھی کی۔

وزیرِاعظم نے کرکٹ گراؤنڈ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور گراؤنڈ کے اطراف میں درخت لگانے کی ہدایات کیں۔ عمران خان نے کرکٹ کھیلتے بچوں کے ساتھ ملاقات کی اور ان سے گراؤنڈ میں کھیلنے کیلئے انتظامات کے حوالے سے رائے بھی لی۔
 

Advertisement