لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں ایک بارپھر بلدیاتی نظام میں تبدیلی کاامکان ہے۔ ٹاون کمیٹیز اورمیونسپل کمیٹیز کو بحال کرنے کی تجویز باضابطہ سامنےآگئی۔
مسلم لیگ ن نے پنجاب کے بلدیاتی نظام میں تبدیلی کے لئے ابتدائی ترامیم پیش کردیں، پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ن لیگ نے ابتدائی ترامیم پیش کیں، ن لیگ نے بلدیاتی نظام میں ٹاون کمیٹیز اور میونسپل کمیٹیز کی بحالی کی تجویز دیدی۔
مسلم لیگ ن آئندہ اجلاس میں مزید ترامیم بھی قائمہ کمیٹی میں پیش کرے گی، ٹاؤن کمیٹیز اورمیونسپل کمیٹیز کو حکومت پنجاب کےآرڈیننس میں ختم کردیاگیا تھا۔
مسلم لیگ ن نے اجلاس ٹاؤن کمیٹیز اور میونسپل کمیٹیز کو بلدیاتی نظام کاحصہ بنانے کی تجویز دی جبکہ تحریک انصاف کے کئی ارکان بھی ان کمیٹیز کی بحالی کے حامی ہیں۔