اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ منی بجٹ سے عوام پر صرف دو ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
پارلیمانی اجلاس کے بعد قومی اسمبلی میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ بجٹ 350 ارب روپے کا نہیں بلکہ 72 ارب روپے کا مجموعی بجٹ ہے، منی بجٹ سےعوام پر مزید صرف 2 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، عام آدمی پر 17 فیصد جی ایس ٹی نہیں لگے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ منی بجٹ کے معاملے پر تمام اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں اور اتحادی ہمیشہ ساتھ ہی ہوتے ہیں۔