اسلام آباد:(دنیا نیوز)مشترکہ اپوزیشن کے اجلاس میں چھوٹی جماعتوں نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر سوالات اٹھادئیے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا منی بجٹ سے متعلق اہم اجلاس میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف ذاتی مصروفیات کے باعث شرکت نہیں کریں گے جبکہ انہوں نے تمام اپوزیشن کے اراکین کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کردی ہے۔
اجلاس سے قبل مشترکہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس میں چھوٹی جماعتوں کی جانب سے تنقید کی گئی کہ اپوزیشن لیڈر سنجیدہ نظر نہیں آرہے، عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب رہے، اپوزیشن متحرک نظر نہیں آرہی۔
چھوٹی جماعتوں کی جانب سے مزید تنقید کی گئی کہ عوام اپوزیشن سے توقعات کر رہے ہیں مگر اپوزیشن متحرک اور فعال نہیں ہے، اپوزیشن لیڈر کو متحرک ہونا پڑے گا اور اجلاسوں میں شہباز شریف کو آنا چاہئے۔